‘سری لنکا کیساتھ سیریز کو آسان نہیں سمجھتے’



کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے ساتھ سریز کو آسان نہیں سمجھتے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر کپتان کی حیثیت سے یہ ان کی پہلی سیریز ہوگی اور وہ کوشش کریں گے کہ ہیڈ کوچ کے اعتماد پر پورا اتریں۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ ابھی پچ کو نہیں دیکھا تاہم وکٹ سےمتعلق اندازہ ضرور ہے۔

سرفراز نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کا احترام کرتے ہیں لیکن کپتانی سےمتعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سیریز کے لیے کپتان بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے بہتر پرفارم کرسکوں اور امید ہے شائقین کرکٹ بھی بھرپور انداز میں لطف اندوزہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود پانچویں نمبر پربیٹنگ کریں گے۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت محنت کر رہا ہے اور ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کےلیے بہترین باولر دیکھنے پڑیں گے۔

کرکٹ کے کپتان نے بتایا کہ رضوان ٹیم میں بطور مڈل آرڈر بیٹسمین منتخب ہوئے ہیں اور میں جس کو بہتر سمجھتا ہوں اسی کو منتخب کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں