نیا پاکستان منصوبے کے تحت 11 لاکھ درخواستیں جمع

نیا پاکستان منصوبے کے تحت 11 لاکھ درخواستیں جمع

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھر کے حصول کے لیے اب تک 11 لاکھ افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گھر کے خواہشمند افراد کی 25 فیصد تعداد لاہور سے، 13 فیصد راولپنڈی، 5 فیصد ملتان اور3.5 فیصد کراچی سے تعلق رکھتی ہے۔

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کرائی ہیں جب کہ 10 فیصد لوگوں کا تعلق کسان اور دیگر طبقوں سے ہے۔

خیبرپختونخوا سے 109,475، فاٹا2,065، پنجاب 477,337، سندھ 130,981، اسلام آباد248,424، گلگت بلتستان 13,984، بلوچستان79,218 اور آزاد کشمیر سے 9,813 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

نیاگھر منصوبے کے تحت گھر کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور اس کے فارم نادرا کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں