پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ویڈیو جاری کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورلڈ میری ٹائم ڈے کا مقصد میری ٹائم ڈے کی اہمیت کو اجاگر اور عوام الناس کو بحری شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو بروئے کار نہیں لایا گیا،سربراہ پاک بحریہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس سال اس دن کا موضوع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحری تجارت پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے زیراہتمام مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا  گیا ہے۔


متعلقہ خبریں