پنجاب: خواتین کیلئے مخصوص بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب: خواتین کیلئے مخصوص بسیں چلانے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے خواتین کیلئے مخصوص بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص بسیں خواتین ہی چلائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سی کیٹیگری بس اڈوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ خواتین کیلئے بسیں چلانے کا مقصد باوقار انداز میں منزل مقصود تک پہنچانا ہے۔

سابق دور حکومت میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا تاہم انہیں ڈرائیو مرد ہی کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں