پی آئی اے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی پٹائی، ویڈیو وائرل


 قومی ائیر لائن (پی آئی اے)  ڈے کیئر سینٹر کراچی میں بچوں کی پٹائی کی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پی آئی اے ڈے کیئر سنٹر کراچی میں بچوں کی حفاظت پر معمور خاتون کو ننھے بچوں کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈے کیئر سینٹرز میں بچے محفوظ اور پُرسکون ہوتے ہیں لیکن پی آئی اے ڈے کیئر سینٹر کی ویڈیو نے اس جملے کی مکمل نفی کردی ہے۔ ویڈیو میں بچوں کی حفاظت پر مامور خاتون کا غیر انسانی فعل سامنے آگیا۔

ڈے کیئر سنٹر میں خاتون کی جانب سے بچوں کی پٹائی کے بعد قومی ائیر لائن میں کام کرنے والی مائیں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو دو سال پرانی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچوں کی پٹائی کرنے والی خاتون کو معطل کردیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی حفاظت پر معمور خواتین کی کونسلنگ کی ضرورت ہے  کونکہ بچے معصوم ہوتے ہیں اور انہیں مار نہیں پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں