‘مسئلہ کشمیر پر زبانیں پھسل رہی ہیں’



اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے جارہے ہیں اور اس سے قبل زبانیں پھسل رہی ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو’ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا جب کہ یہاں وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی میں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہم وری دنیا کی خاطر دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان مجاہدین اور القاعدہ میں فرق نہیں کر سکے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مودی نے آرٹیکل370 ختم کرنے کی جرت دکھائی، موجودہ پاکستانی حکومت کو علم نہیں تھا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضآ کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کمزور ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے مودی آیا ہے کیا اس وقت سے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم دنیا کو نظر نہیں آرہا، عمران خان کیوں بتاتے رہتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے یہ تو سب کو علم ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا عمران خان اس سال ایک منفرد انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھا رہے ہیں اور روزانہ کسی نہ کسی رہنما سے ملاقات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو کشمیر کے حالات پتا چل سکیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں سفارتی تقریر کرتے ہیں یا عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ٹی20 میچ نہیں آپ کو طویل حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

پاکستان کے سینئرصحافی ندیم ملک کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے ہاتھ بہت مضبوط ہیں اور عمران خان کو چاہیے کہ اپنا موقف ڈٹ کر بیان کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو’ میں بات کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ دنیا جاتنی ہے ماضی میں امریکہ اور اتحادیوں نے پاکستان کیساتھ کیا کیا لہذا عمران خان کو چاہیے اپنا موقف بے دھڑک ہو کر بیان کریں۔ ندیم ملک کا کہنا تھا عمران خان کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی پر احتیاط سے بات کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں