’حکومت جتنا پیسہ مانگتی ہے دو اور جان چھڑاؤ‘

’نوازشریف کا نام ای سی ایل میں رہے گا‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو ان کی والدہ شمیم بی بی نے کہہہ دیا ہے کہ جتنا پیسہ مانگتے ہیں دے کر جان چھڑاؤ۔

پاکستان کے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کے مطابق ن لیگ میں چاہے جتنے بھی اختلاف ہوں لیکن شریف خاندان اپنی ماں کی بات نہیں ٹالتا۔

انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو چیلنج بھی کیا کہ وہ خبر کی تردید میڈیا پر آ کر کر سکتے ہیں۔

سینیئرصحافی کے مطابق شمیم بی بی نے اپنے بیٹے کو کہا ہے کہ جیتنا پیسہ مانگ رہے ہیں واپس دے دو اور ہم باقی زندگی سکون سے گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آج نوازشریف کی والدہ کو خصوصی طور جیل ملوانے لے جایا گیا تھا اور 10 سے 12 اکتوبر کا وقت انتہائی اہم ہے۔

صحافی نے انکشاف کیا کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف آج بھی اپنی ماں کی بات مانتے ہیں، والدہ نے نوازشریف کو کہا کہ شہبازشریف کی بات مان لو، مریم میری بھی لاڈلی ہے، جتنا پیسہ حکومت مانگ رہی دے دو۔

دوسری جانب پاکستان کے ایک اور نامور صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سات سو ارب مانگ رہی ہے اور جیل میں اسیر سیاسی قیادت پانچ سو ارب دینے پر رضامند ہے۔


متعلقہ خبریں