خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال: ایمرجنسی بھی بند

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کے دوران مخصوص شعبوں کی بندش کے بعد اب ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے اب حکومت بھی ایکشن میں آگئی ہے اور چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کی بندش کے بعد ڈاکٹرز نے ردعمل کے طور پر بڑے تدریسی اسپتال کی ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔

ڈاکٹروں نے خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈیز بھی بند کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں صحت اصلاحات کے خلاف ڈاکٹر اور دیگر تنظیمیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں جمع ہیں جن کے ساتھ احتجاج میں پیرامیڈکس اور نرسز بھی شامل ہیں۔

کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ دیگر اسپتالوں میں بھی پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین خیبرپختونخوا اسمبلی کی طرف مارچ کریں گے۔


متعلقہ خبریں