وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ

فوٹو: فائل


ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر کے باہر فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار سے گولی چل گئی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جسے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت خدابخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار سے گن صاف کرتے ہوئے ٹریگر دب گیا تھا جس کے باعث گولی چل گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثرریاض ملک اور ریجنل پولیس افسر (آر پی او) عمران احمر سمیت پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی۔

کمشنر اور آر پی او نے زخمی راہ گیر کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کانسٹیبل کاشف کو تھانہ بی ڈویژن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ساتھ ہی آرپی او نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انکوئری اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں