امریکہ کا بھارت سے کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹانے کا مطالبہ

امریکہ کا بھارت سے کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب معاون سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت حراست میں لیے گئے تمام افراد کو بھی رہا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو بھارت کی جانب سے تیز کارروائی کی امید ہے۔

امریکی نائب معاون سیکریٹری خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو سیاسی رہنماؤں اور کاروباری افراد سمیت دیگر گرفتاریوں اور عوام پابندیوں پر  بھی تشویش ہے ۔

ایلس ویلز نے بھی یہ بھی کہا کہ امریکہ کو بھارت کی جانب سے تیز کارروائی کی امید ہے ۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو  امریکہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔

امریکی نائب معاون سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کی جانب سے مقامی سیاسی قیادت سے مذاکرات کا منتظر ہے۔


متعلقہ خبریں