شہباز شریف کو ایف بی آر کا نوٹس

فائل فوٹو


اسلام آباد: محصول جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے شہبازشریف کو 24 لاکھ 32 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیکس ادا نہ کرنے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو یاد دہانی نوٹسز بھی جاری کے گئے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں ان کی اہلیہ نصرت شہباز کو بھی 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج ادا کرنے کا نوٹس جاری کی گیا تھا۔

انہیں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا۔ نصرت شہباز کے سال 2013 کے مووایبل اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 30 روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

چند ماہ قبل مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو بھی 6 لاکھ 57 ہزار 283 روپے انکم سپورٹ لیوی، 6 لاکھ 684 روپے ڈیفالٹ سرچارج کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ انہیں مجموعی 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپے ٹیکس عائد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں