پولی کلینک اسپتال کی خواتین اسٹاف کا ڈاکٹر کے خلاف ہراساں کرنے کا الزام


اسلام آباد: پولی کلینک اسپتال کی خواتین اسٹاف  نے ڈاکٹر کے خلاف مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اسپتال کی خواتین اسٹاف نے ڈاکٹر فاروق اختر کے خلاف ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس نے پولی کلینک اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈاریکٹر کو امتحان  میں ڈال دیا ہے۔

پولی کلینک کی غیر محفوظ خواتین اسٹاف نے ڈاکٹر فاروق اختر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے  خلاف درخواست وزیر اعظم سیکریڑیٹ، وفاقی محتسب اور اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈاریکٹر کو ارسال کردی گئی ہے۔ درخواست کی کاپی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک کی توسیع غیرقانونی قرار

خواتین اسٹاف کا ڈاکٹر فاروق اختر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق اختر کو عہدے سے ہٹانے اور واپس اپنے محکمے پمز اسپتال بھجینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق اختر اس وقت غیر قانونی طور پر پولی کلینک ہسپتال میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔


متعلقہ خبریں