امریکہ نے مزاکرات کے بدلے تمام پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کی ہے، حسن روحانی


ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے مزاکرات کے بدلے ایران پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے واپسی  پر اپنے ایک ٹویٹر بیان میں حسن روحانی نے کہا ہے کہ جرمنی اور برطانیہ کے حکام کی درخواست پر انہوں نے نیوپارک میں امریکی عہدہ داروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی عہدہ داروں نے مزاکرات کے بدلے تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کی ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ موجودہ گھٹن زدہ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے زہریلے ماحول میں امریکہ سے مزاکرات نہیں ہوسکتے اور ایران نے فی الحال اس پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ اور داعش کو امریکہ نے پیدا کیا، ایرانی صدر

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام سے بات چیت  کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مزاکرات کے لیے تیار ہے لیکن پابندیوں اور دھونس دھمکیوں کے ماحول میں  بات چیت نہیں ہو سکتی۔

حسن روحانی نے کہا امریکہ اور دوسری بڑی طاقتوں سے اگر مزاکرات ہوتے ہیں تو کوئی بھی پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ ان کا اختتام کیا ہوگا۔ 

امریکہ کی جانب سے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے یکطرفہ دسبرداری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔

حال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کی ایران نے تردید کردی تھی۔

 


متعلقہ خبریں