اندر خطاب باہر احتجاج


نیویارک: اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران باہر بڑی تعداد میں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین نے خصوصی شرٹس بھی زیب تن کر رکھی تھیں جن پر آئی ایم ود کشمیر اور آئی ایم کشمیری درج تھا۔

پاکستانی اقلیتی رہنما جے سالک بھی مظاہرے میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر موجود تھے۔

انہوں نے دنیا بھر کے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے پریئر ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

احتجاج کے دوران کشمیری خواتین نے مودی کی تصویر پر جوتے برسائے اور نوجوانوں نے کشمیری زبان میں نعرے لگا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

امریکہ کی سکھ کمیونٹی نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور مودی مخالف نعرے لگائے۔


متعلقہ خبریں