پی سی بی اور ہاکی فیڈریشن کا آئندہ اجلاس لاہور میں بلانے کا فیصلہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے  پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن سے متعلق آئندہ اجلاس لاہور میں کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں پی سی بی اور ہاکی فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔  سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو گن اینڈ کنٹری کلب پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا  کہ گن اینڈ کنٹری کلب میں کل 1 ہزار 187 ممبران ہیں، 1 ہزار 87 مستقل ممبران میں سے 758 پرائیویٹ اور 329 حاضر سروس ہیں۔ سرکاری ملازمین کے لیے ممبر شپ فیس 4 لاکھ اور پرائیویٹ کی 11 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گن کلب کے 80 کارپوریٹ، 12 ایکس افیشیو اور 8 سفارتکار ممبران ہیں۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ نے کمیٹی کہا کہ آئی ایس ایس ایف،این آر اے،ایف آر اے کلب کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ گن کلب سے ایچ ای سی، پاک فوج کی شوٹنگ ٹیمز بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک 2020: ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈز کیلئے ڈراز کا اعلان ہوگیا

اس پر منور بلوچ نے سوال اٹھایا کہ ممبران اسمبلی کو اس میں ممبر شپ کیوں نہیں دیتے؟  ڈی جی  نے کہا گن کلب ممبر شپ ضرور دیتا ہے اگر ممبر بننا چاہے تو کلب ممبرشپ دےگا۔

سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے آئین پر بریفنگ ک درخواست کی گئی تاہم چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا آپ رہنے دیں اقبال محمد علی آج نہیں ہیں، آئندہ اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے معاملے پر بات کرینگے

قائمہ کمیٹی نے  پی سی بی اور ہاکی فیڈریشن پر آئندہ اجلاس لاہور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں کرکٹ، ہاکی اور دیگر مقامی کھیلوں کے مسائل پر بریفنگ لینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔ قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کے چیئرمین کی اجلاس میں عدم شرکت کی درخواست منظور کر لی۔


متعلقہ خبریں