پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں فوجی مشق|humnews.pk

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے لیے تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ افسر پی این ایس عالمگیر نے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔


متعلقہ خبریں