اسکولوں سے باہر طلباء کو تعلیم دینے کے دو منصوبے تیار

 تعلیمی سیشن کے دوران متعدد گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے گئے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے اسکولوں سے باہر طلباء کو تعلیم دینے کے دو منصوبے تیار کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت نے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے موبائل سکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طورپر10 بسوں میں یہ اسکولز قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے دونوں منصوبوں کی منظوری دے دیتے ہوئے 100 نئے اسکولز کھولنے اورموبائل سکولز کے پروگرامز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہورکے گنجان علاقوں اوربزنس ایریاز میں کام کرنے والے بچوں کو موبائل اسکولز میں تعلیم دی جائے گی جبکہ سکول سے باہر بچوں کیلئے 100 نئے پرائمری اسکولز بھی کھولے جائیں گے۔

یہ پرائمری سکول ان علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں کھولے جائیں گے جہاں قرب و جوار میں کوئی سکول نہیں۔ دونوں پروگرامز پر مجموعی طورپر تقریباً 26کروڑ روپے لاگت آئے گی۔


متعلقہ خبریں