پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر ‘حملہ’

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر 'حملہ' | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی رکن اسمبلی زرین ضیاء پر حملے کا معاملہ مزید پراسرار ہو گیا۔

خاتون رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پشاور ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد نے ہراساں کیا۔

زرین ضیاء کے مطابق پانچ مسلح نقاب پوشوں نے پولیس کی موجودگی میں گاڑی سے اتار کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے مطابق تین افراد کو میرے گارڈز نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا جب کہ دو فرار ہوگئے۔

خاتون رکن اسمبلی زرین ضیاء پر 'حملے' میں نشانہ بننے والی گاڑی - فوٹو ہم نیوز
خاتون رکن اسمبلی زرین ضیاء پر ‘حملے’ میں نشانہ بننے والی گاڑی – فوٹو ہم نیوز

حملے کا نشانہ بننے والی خاتون ایم پی اے نے الزام لگایا کہ پشاور (تھانہ چمکنی) پولیس واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔

زرین ضیاء کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گاڑی کی تلاشی لی، اس دوران پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے۔ معاملے کو اسمبلی فلور پر اٹھاؤں گی۔

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی زرین ضیاء کا سامان سڑک پر بکھرا پڑا ہے - فوٹو ہم نیوز
پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی زرین ضیاء کا سامان سڑک پر بکھرا پڑا ہے – فوٹو ہم نیوز

دوسری جانب سے سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رورل (دیہی) کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

ایس پی شفیع اللہ کے مطابق فریقین سے رابطے میں ہیں، ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔


متعلقہ خبریں