اینٹی کرپشن کی کارروائی، اتفاق شوگر ملز سے 36 کنال اراضی واہگزار


لاہور: اینٹی کرپشن ساہیوال نے نوازشریف خاندان کی ملکیت اتفاق شوگر ملز کی ملکیت سے 36 کنال سرکاری اراضی واہگزار کرا لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتفاق شوگرملز 1982 سے سرکاری رقبے پر قابض تھی جس کی مالیت 3کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مل مالکان نے سرکاری رقبے پر اسٹورز اور لبارٹری قائم کر رکھی تھی۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شفقت اللہ مشتاق کا کہنا ہے کہ مل انتظامیہ سے 1982 سے اب تک کے تمام بقایاجات وصول کیے جائیں گے۔

سرکاری اراضی واہگزار کرانے کے بعد محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں