زلزلے سے اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری


اسلام آباد: ‏نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 732  ہے۔  زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان  پہنچا۔ 135 گھروں کو شدید نقصان جبکہ 319 گھروں کوجزوی طورپرنقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 4 پلوں کونقصان پہنچا ہے۔ ‏زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 719  ٹینٹس اور 21 سوکمبل تقسیم کیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلہ متاثرین کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے امدادی سامان روانہ

‏این ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار راشن کے پیکٹ  تقسیم کیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزے سے زخمی ہونے والے افراد کے اعلاج کے لیے 4  ڈاکٹرز اور 5  پیرامیڈیکل اسٹاف کو پولی کلینک میں اسٹینڈ بائے رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے اعلاج کے لیے ‏پولی کلینک،  پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں 100 بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ آٹھ ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

آزاد کشمیر ‏پی ڈی ایم اے نے 20 ایمبولینسز، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 120 ریسکیورز فراہم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں