اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش: گلابی سردی کا آغاز ہوگیا؟

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش: گلابی سردی کا آغاز ہوگیا؟

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، جہلم،  گجرات، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور بہاولپورمیں آج ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا، قلات اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ شب اسلام آباد، لیہ، فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، جھنگ، سرگودھا، پاکپتن، ساہیوال،خانیوال اور ڈی آئی خان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی و یتز بارش ہوئی ہے جس سے تیز گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور حبس کا زور ختم ہوگیا ہے۔

شہریوں کے مطابق بارش کی وجہ سے موسم میں ہلکی خنکی محسوس ہورہی ہے اور وہ ’گلابی سردی‘ کے مزے لے رہے ہیں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی، کورین ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہم نیوز کے مطابق گلابی سردی کے آغاز پر شہریوں کی جانب سے کافی کے استعمال میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مختلف علاقوں میں موسم کی مناسبت سے سوپ کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں