کوئٹہ:مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ:مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے ممتاز عالم دین اور جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام مرکزی کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں۔

چمن دھماکہ: جے یو آئی کے رہنما مولاناحنیف جاں بحق

مولانا محمد حنیف کی تین ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں شہادت کے خلاف جے یو آئی (ف) نے صوبہ بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

گزشتہ روز چمن میں ہونے والے موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق چمن دھماکے کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کرکے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کی بیشتر دکانیں بند ہیں اور شاہراؤں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت زیادہ کم ہے۔


متعلقہ خبریں