عمران خان کی تقریر کے بعد کشمیری سڑکوں پر نکل آئے


نئی دہلی: وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 23 احتجاج کے واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 احتجاج رات اور آٹھ دن کے اوقات میں منعقد کیے گئے جن کے دوران بھارتی فوج پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

قابض فوج نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم کشمیریوں کا حوصلہ توڑنے میں ناکام رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں کئی مقامات کو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔


متعلقہ خبریں