نیب سکھر نے پی پی پی سندھ کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا

نیب سکھر نے پی پی پی سندھ کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا

سکھر:قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

خورشید شاہ کے خلاف نیب کی تفتیش کا دائرہ وسیع

نیب کی ٹیم نے پی پی پی کے انتہائی متحرک رہنما کو ان کے آبائی علاقے علی واہن میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ نیب اس سے قبل سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔

خورشید شاہ کا نو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہم نیوز کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے زبردست خان مہر پرمحکمہ خوراک میں باردانہ کی خریدوفروخت کے دوران مبینہ کرپشن کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں