کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اسد عمر

 ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

پشاور میں ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کردے، ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا تاہم دو سال مزید لگیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کافی دنوں سے ڈالر پر بات نہیں ہوئی یہ استحکام کے آثار ہیں۔

اپنی بات دہراتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا جو بھی آئے گا اس نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے، اب گروتھ کی جانب جانا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں