شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز کا زخمی ہونے کے بعد انتقال ہوگیا

شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز کا زخمی ہونے کے بعد انتقال ہوگیا

ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز الفغم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔ وہ ذاتی نتازع میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرنل عبدالعزیز الفغم کو ذاتی تنازع میں گولی لگ گئی تھی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔

کرنل عبدالعزیزالفغم کے بھائی اور سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

کرنل عبدالعزیز الفغم کے لواحقین علی الصبح سے تعزیت وصول کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں