اقوام عالم کے رہنماؤں میں عمران خان سب پر بازی لے گئے


اسلام آباد: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا۔

اس خبر کے فائل کیے جانے تک عمران خان کی تقریر کو چار لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد وہاں خون کی ندیاں بہیں گی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ تھا کہ نسلی برتری کا دھوکہ انسان کو غلطی اور بھیانک فیصلوں کی طرف  جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تھا کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں پلوامہ جیسے حملے کا اندیشہ ہے جس کا الزام پاکستان پر لگایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں کے لوگ احتجاج کریں گے اور وادی میں موجود 90 لاکھ فوج ان کو روک نہیں سکے گی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کرفیو ہٹنے کے بعد عوام بھارت کی حاکمیت تسلیم کرلیں گے تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق نہیں دیے جا رہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ قرادادوں کے مطابق حل کرے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا اور سیاسی قیدی رہا کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں