’بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا‘

’بھارت نے حملہ کیا پاکستان بھرپور جواب دے گا‘

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا اور عالم اسلام نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ظلم سے پردہ اٹھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد وہاں خون کی ندیاں بہیں گی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ تھا کہ نسلی برتری کا دھوکہ انسان کو غلطی اور بھیانک فیصلوں کی طرف  جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تھا کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں پلوامہ جیسے حملے کا اندیشہ ہے جس کا الزام پاکستان پر لگایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں کے لوگ احتجاج کریں گے اور وادی میں موجود 90 لاکھ فوج ان کو روک نہیں سکے گی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کرفیو ہٹنے کے بعد عوام بھارت کی حاکمیت تسلیم کرلیں گے تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق نہیں دیے جا رہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ قرادادوں کے مطابق حل کرے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا اور سیاسی قیدی رہا کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں