’مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں موت کا خوف ختم ہو گیا‘

’مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں موت کا خوف ختم ہو گیا‘

اسلام آباد: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور نئی نسل میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے۔

مقبوضہ وادی کی ایک سماجی کارکن سفینہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، مودی سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ اقدام ہماری بہتری کے لئے کیا گیا ہے لیکن ایسا کرنے سے قبل ہمیں اعتماد میں لینا بھی گوارا نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لئے یہ اب جذباتی معاملہ بن چکا ہے، لوگوں میں یہ سوچ ابھر رہی ہے کہ اب نہیں کچھ کیا تو کبھی نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ پورا مواصلاتی نظام تباہ کر دیا گیا ہے اور سب کو قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نئی نسل میں موت کا خوف ختم ہو چکا ہے، لوگوں کی بے چینی، اضطراب اور غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں