عمران خان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ

 آرمی ایکٹ میں ترمیم، حکومت نے قانون سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

فائل فوٹو


نارووال: مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طاہرالقادری کی طرح ملک کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر چھوڑ دیں۔

نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں ہر مسئلے پر یو ٹرن لیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر قوم کو اعتماد میں لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اقوام متحدہ میں 16 ووٹ حاصل نہیں کر سکی، تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ن لیگی رہنما کے مطابق سرمایہ داروں کو ملک سے باہر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، حکومت کی نااہلی ناتجربہ کاری سے ملک مشکلات اور دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں