کیا عمران خان کی تقریر سے مہنگائی ختم ہو جائے گی؟ مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر سے کیا مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے کیا ملک کی معیشت اچھی ہو جائے گی ؟

انہوں نے کہا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور نوجوان نسل کی امیدیں خاک میں مل کر رہ گئی ہیں۔ حکومت ایک سال میں ہی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنی احتجاجی تحریک میں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کریں گے اور عوام کے درمیان جانا جمہوریت کا حصہ ہے۔ پاکستانی قوم ایک سال میں ہی تھک چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ ہم 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور شیخ رشید کی آزادی مارچ ملتوی کرنے کے بارے میں مجھے علم نہیں اور نہ ہی اس کا جواب دے سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں کوئی ہو نہ ہو، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم

مولانا فضل الرحمان نے چمن دھماکے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں