کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ترک صدر

فوٹو: فائل


استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

ترکی کے درالحکومت استنبول میں ترکی کی جانب سے پاکستان کو 4 تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جن میں سے دو بحری جہاز پاکستان اور دو ترکی میں تیار ہوں گے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترک صدر نے تقریب کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کا احساس کرنا چاہیئے جبکہ کشمیر اور فلسطین کی صورت حال ایک جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ سے زائد شہری 5 اگست سے نظر بند ہیں اور کشمیری عوام قابض فوج کے مظالم کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس لیے میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑاکا بحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کا ایک اور ثبوت ہے۔ جموں و کشمیر کی صورت حال ہندوتوا کے ذہریلے نظریے کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں لوگوں کی خوش فہمیاں اب مایوسی میں بدل رہی ہیں، سلیم صافی

انہوں نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بعد سے بھارتی مظالم کی انتہا ہے۔ جنرل اسمبلی میں بھی ترک صدر کی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔


متعلقہ خبریں