دوسرا ون ڈے: سری لنکا کو 67 رنز سے شکست


کراچی: تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم 306 رنز کی تعقب میں 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شیہان جےسوریا 96، شاناکا 68، ہاسارنگا 30 اورگوناتھیلاکا نے 14 رنزبنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا 2، لاہیروکمارا اور اوڈانا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 115، حارث سہیل40 اور فخر زمان نے 50رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سرفراز احمد 8 ،عماد وسیم 12، افتخاراحمد 32اور وہاب ریاض نے 2 رنزبنائے۔

عثمان شنواری نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاداب خان نے دو وکٹیں لیں جب کہ محمدعامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں