اسٹاک ایکسچینج میں 8 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 8 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 32 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 32 ہزار 70 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 325 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 395 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے 134 پوائنٹس تک کی کمی بھی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں ’منی ایس یو وی‘ متعارف، قیمت صرف تین لاکھ 69 ہزار روپے

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142,814,150 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,948,879,230 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں