پاک نیوی نے کراچی میں صحافی کالونی پر ترقیاتی کام روکا پھر اجازت دے دی

پاک نیوی نے کراچی میں صحافی کالونی پر ترقیاتی کام رکوا دیا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاک بحریہ نے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں صحافی کالونی کے لئے الاٹ زمین پر ترقیاتی کام ررکنے کے بعد پھر اجازت دے دی۔

منگل کو لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے صحافی کالونی بلاک ٹو میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا تھا۔

ترقیاتی کاموں کی ابتداء کے طور پر جھاڑیوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری سمیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رہنما اور متعدد عامل صحافی بھی موقع پر موجود تھے۔

جھاڑیوں کی صفائی شروع ہوئی تو قریب واقع پی ان ایس آتش کے اہلکاروں نے کام رکوا دیا جس کے بعد صحافی رہنماؤں اور نیول مرکز کے سربراہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں پی این ایس آتش کے کمانڈر جب کہ میڈیا کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک اور جنرل سیکٹری مقصود یوسفی شریک ہیں۔

ہاکس بے میں صحافی کالونی پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے لئے پہنچے والے صحافی
ہاکس بے میں میڈیا کالونی پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے لئے پہنچے والے صحافی

تاحال یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ صحافی کالونی ہاکس بے پر ترقیاتی کام کیوں رکوایا گیا ہے۔

بحریہ کی جانب سے صحافی وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد ترقیاتی کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ کام رکوانے کے دوران پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے ازالہ کے لئے موقع پر موجود صحافیوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔

مذکورہ جگہ حکومت سندھ نے صحافیوں کو رہائشی کالونی کے لئے الاٹ کی تھی۔ ماضی میں زمین کے متعلق کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اور نیول حکام کی متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں۔

لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میڈیا کالونی بلاک ٹو میں ترقیاتی کاموں کی ابتداء کے لئے بھیجی گئی مشینری
لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میڈیا کالونی بلاک ٹو میں ترقیاتی کاموں کی ابتداء کے لئے بھیجی گئی مشینری

کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر کراچی غربی اور علاقے کے تپے دار کی رپورٹ کی بھی موجود ہے۔ تینوں رپورٹس سے یہ بات واضح ہے کہ ہاکس بے میں صحافی کالونی کے لئے بلاک ٹو میڈیا ورکرز کو الاٹ کیا گیا ہے۔

واقعہ سے آگاہ میڈیا نمائندوں کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب، ایل ڈی اے اور پاکستان نیوی کے پاس نقشہ بھی ایک ہی ہے۔


متعلقہ خبریں