‘کشمیر سے متعلق میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا’

معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی یوٹرن لے لیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات ایک مرتبہ پھر نئے تنازع کی زد میں آ گئی ہیں اورسوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی ادارکارہ سے ایک نجی تقریب میں صحافی نے کشمیر سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔


ان کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے بھی مطالبہ کیا کہ اداکارہ اپنے اس بیان کی وضاحت کریں، ان کا کہنا تھا کہ مہوش حیات یہ بتائیں کہ انہیں کس نے کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا ہے، آزادی رائے پر پابندی آئین کے  آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔‘

مسلسل تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر مہوش حیات نے ناقدین کو جواب دے دیا۔

ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو لیک کی گئی ہے اس میں میری بات کو سیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کشمیر کے معاملے پرملک اور بیرون ملک میں  سب سے زیادہ آواز اٹھانے والوں میں سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یتیم بچوں کے لئے منعقد کئے گئے ایونٹ میں شریک تھیں جس کی انتظامیہ نے انہیں سیاسی مسائل پر بات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں