وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی عیادت کی۔

وزیر اعظم نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہدایت کی کہ ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کو آزاد کشمیر خصوصاً میر پور میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے جاری اقدامات اور بحالی کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اقوم متحدہ میں زلزلے کے بارے میں بتایا گیا، مجھے بہت افسوس ہوا، میں فوری طور پر زلزلہ متاثرہ علاقے میں آنا چاہتا تھا لیکن تاخیر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے حکومت پیکج تشکیل دے رہے ہیں، ان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر میرپور محمد طیب نے بتایا ہے کہ ریلیف اور زلزلے سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے الگ الگ زون اور کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ تخمینہ اگلے 10 دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلہ متاثرین میں 2380 ٹینٹ،5000  فوڈ پیکٹ سمیت پلاسٹک کی شیٹ، میٹرس اور دیگر ضروری کھانے پینے کی اشیا تقسیم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب امدادی سامان ویئر ہاؤس میں جمع کرنے کے بجائے ڈائریکٹ متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرپور  میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور اپنی بلڈنگ فٹنس کا معائنہ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

آزاد کشمیر کے کئی متاثرہ علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں زیادہ کمی نہ آ سکی ۔متاثرہ افراد ٹینٹوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔


متعلقہ خبریں