ایل او سی کو پار کرنا پڑا تو کریں گے، بھارتی آرمی چیف

ایل او سی: بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری شہید

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو پار کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔

2016 کی سرجیکل اسٹرائیک کی من گھڑت کہانی دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسڑائیک اور بالا کوٹ پر حملے سے پاکستان کو صاف پیغام دیا۔

بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارت چھپن چھپائی کے کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار روک تھام کے لیے ہیں روایتی جنگ کے لیے نہیں۔

اس سے قبل بھارتی آرمی چیف نے دہلی میں سابق فوجیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اپنے سابق فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

بپن راوت نے انفارمیشن وار فیر میں پاکستان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے تھے جس میں انتہائی خفیہ معلومات بھی لیک ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں