منی لانڈرنگ کیس بے بنیاد ہے، مریم نواز

احتساب عدالت نے مریم نواز کی طلبی کے لیے سمن بھجوادیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بے بنیاد ہے۔

اہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق تین بار منتخب ہونیوالے وزیراعظم کی بیٹی ہوں اور میرا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے، نیب قانون کا غلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ 8 اگست 2019  کو نیب نے مریم نواز کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔

مریم نواز کی گرفتاری کے وقت نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسابق وزیراعظم کی صاحبزادی سے شیئرز کی خریداری کے لیے  ذرائع آمدن پوچھے گئے تھے لیکن وہ اس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

25 ستمبر کو احتساب عدالت نے نیب کو مریم نواز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا تھا۔


متعلقہ خبریں