مگر مچھ، اژدھا رکھنے کا الزام: رابی پیرزادہ کے وارنٹ منسوخ


لاہور:  مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھا رکھنے کے الزام میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ منسوخ کر دیے۔

رابی پیرزادہ اپنے وکیل  افضل چھٹہ کے ہمراہ جوڈیشل مجسریٹ حارث صدیقی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو اداکارہ کا چالان کیا تھا، ان پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام  تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اداکارہ کی اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر چالان کیا تھا۔

جوڈیشل مجسریٹ حارث صدیقی نے رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض رابی پیرزاہ کے ورانٹ منسوخ کر دیے۔

یہ بھی پرھیں: رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

رابی پیرزادہ کے خلاف وائلڈ لائف نے غیعر قانونی طور پر سانپ اور مگرمچھ پالنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا ہے

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پانچ سال سے ان سے کھیل رہی ہیں۔ وائلڈ لائف حکام کا موقف ہے کہ اداکارہ عدالت کو بتائیں کہ یہ حشرات کس کے ہیں۔


متعلقہ خبریں