سابقہ شوہر کی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


لاڑکانہ: سابقہ شوہر نے خاتون کو دوسری شادی کی بات کرنے پر فائرنگ سے شدید زخمی  کردیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی خاتون صفیہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  چار سال قبل اس کی شادی کزن خالد بروہی سے ہوئی تاہم وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس پراس سے طلاق لے لی۔

انہوں نے بتایا کہ دو سال بعد اب والدین نے دوسری شادی کرانے کی بات چلائی تو سابق شوہر نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کرنا چاہا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم اس  کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے آئی جی سندھ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب بھی انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس بھی ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں