ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی


اسلام آباد:ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے چھ سو سے زائد مشتبہ مریض لائے گئے جبکہ راولپنڈی میں اور اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 23قیمتی جانیں جاچکی ہیں۔ 

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پمز اسپتال میں 600 سے زائد نئے مریض لائے گئے ، ڈینگی مرض اب تک جڑواں شہروں میں 23 مریضوں کی جان لے چکا ہے ۔ محکمہ صح کے ذرائع کا کہناہے کہ ڈینگی مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پوٹھوہارریجن سے لائی گئی۔

ملک بھر میں 31 اموات ڈینگی کے باعث ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب وزارت صحت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈِینگی متاْچرہ علاقوں میں اسپرے کرنے سمیت اسپتالوں میں سہولیات بھی دی گئی ہیں ۔تاہم مریض بڑھنے کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج اس ضمن میں ایک اجلاس بھی ہوا جس کی صدارتمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی۔  وفاقی سیکرٹری صحت ڈی جی ہیلتھ اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ کے افسران  شریک ہوئے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ  مربوط حکمت عملی کی وجہ سے جڑواں شہروں   میں ڈینگی کے کیسز میں ٹھہراو آ گیاہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت سر ویلنس ٹیم کو فراہم کیا جائے، سرویلنس ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر ان گھروں کے گرد نواح  میں سپرے کر رہی ہیں ۔

انسداد ڈینگی کیلئے جڑواں شہروں کیلے مزید ٹیمیں منگوائی ہیں یہ ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر تشخیص شدہ ڈینگی کے مریضوں کے گھروں پر سپرے کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے کام کریں گے۔ جڑواں شہروں کی انتظامیہ کی  مشترکہ کوششوں سے تدارک اور علاج کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

معاون خصوصی برائے قومی صحت نے کہا کہ پہلی بار ڈینگی کے ڈیٹا مستند بنانے کیلئے انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

 


متعلقہ خبریں