’ دنیا میں ٹرمپ اور عمران خان کی صورت غیر روایتی لیڈر سامنے آرہے ہیں‘

عمران ٹرمپ ملاقات: گھر جلائے گی یا بہتری لائے گی؟

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہناہے کہ دنیا میں ٹرمپ اور عمران خان کی صورت غیر روایتی لیڈر سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حائل تنازع کشمیر فوری حل ہوتا نہیں دکھائی دے رہا۔

سابق امریکی سفیر نے یہ بات آج کراچی میں کاؤنسل آن فارن رلیشنز کے تحت  تقریب سے خطاب میں کہی ۔ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے موجودہ جغرافیائی اور سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان غیر روایتی لیڈران کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ بیس سالوں میں پاکستان کے لیے امریکی پالیسیاں افغانستان کے تناظر میں رہی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں جاری امریکہ کی 18سالہ جنگ سے بھی تنگ ہےاور وہ اس جنگ سے ہر صورت نکلنا چاہتی ہے۔

کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مشرف اور من موہن کے درمیان روابط کی کوشش کی۔ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حائل تنازع کا فوری حل نہیں نظر آتا۔

کیمرون منٹر نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو بھی مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے پاک امریکہ تعلقات میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان امریکی فنڈز کو شفاف طریقے سے خرچ کرے، کیمرون منٹر


متعلقہ خبریں