انسٹاگرام نے ڈارک موڈ متعارف کرادیا، لیکن اس میں نیا کیا ہے؟


موبائل ایپلیکیشنز کا ڈارک موڈ ان دنوں سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے، سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن انسٹاگرام نے بھی اسی رجحان کی تقلید کرتے ہوئے ڈارک موڈ متعارف کرا دیا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ موڈ روایتی انداز کا حامل نہیں بلکہ اس میں کچھ مختلف بھی ہے۔

ڈارک موڈ بنانے کا اصل مقصد رات کے وقت موبائل فون کے استعمال کو سہل اور آسان بنانا ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موبائل سے نکلنے والی شعاعیں آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں مگر وقتی طور پر صارف ڈارک موڈ میں ایپلیکیشن زیادہ دیر تک استعمال کرتا ہے۔

انسٹاگرام نے بھی بِیٹا ورژن میں ڈارک موڈ لانچ کر دیا ہے، صارفین سماجی رابطوں کی اس ایپلیکیشن کے سیاہ موڈ میں آنے پر بہت خوش ہیں اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام کا ڈارک موڈ دراصل مکمل طور پر سیاہ نہیں ہے بلکہ یہ سیاہ اور سرمئی رنگ کا امتزاج ہے جس سے آنکھیں بہت زیادہ متاثر بھی نہیں ہوتیں اور اسے زیدہ دیر استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس فیچر کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اس پہ اپ لوڈ کی گئی تصویر کا بیک گراؤنڈ اگر سفید ہے تو یہ اسے سیاہ نہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں