اسپیکر اسد قیصر کا زیر حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے سے انکار

ای سی ایل

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی  اسد قیصر نے زیر حراست ارکان اکے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔ 

آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن نے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن کے مطالبے پر اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ وہ پروڈکشن آرڈرز کے اجرا سے متعلق درخواستوں کا جائزہ  لیں گے۔ پروڈکشن آرڈرز سے متعلق قانون اور رولز کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس چار اکتوبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہونے کا معاملہ بھی  اٹھایا۔ اس پر اسپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ابھی قاسم سوری کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی اور ن لیگ زرداری اور خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے متحرک


متعلقہ خبریں