آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) نے تیاریاں تیز کردیں


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں پارٹی نے تیاریاں تیز کردیں۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تین اکتوبر کو طلب کرلیا جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

اجلاس میں آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ اور ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے جبکہ پارٹی کی رابطہ کمیٹیاں رابطوں پر بریفنگ دیں گی۔

جے یو آئی ف کی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

کچھ دیر قبل مسلم لیگ نواز کی مجلس عاملہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ہٹانے کیلئے ہر تحریک کا اول دستہ بنیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ سے ہم تعاون کا اعلان کر چکے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) سے اس کی تاریخ پر مشاورت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جلد کارکنان کو متحرک کرنے کا آغاز کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی مارچ کے حوالے سے تیاری آٹھ ماہ سے تھی، ہم بھی اس حوالے سے مکمل تیاری سے آنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں