مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوان شہید متعدد زخمی


اسلام آباد:بھارتی قابض فوج نے دو مختلف واقعات میں روایتی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ نندی پور میں انڈین فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی) فورس کی جانب سے حاجن ایریا میں ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا تو مکینوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج پر بھارتی قابض فورسز نے اندھا دھند کارروائی شروع کر دی جس سے ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقامی آبادی کی جانب سے شدید مزاحمت کے بعد محاصرہ ختم کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نو جنوری کو حراست میں لئے گئے مشتاق احمد کو پولیس حراست میں گرینیڈ دھماکے سے شہید کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پلوامہ کے ترال پولیس اسٹیشن میں ہنیڈ گرنیڈ کا دھماکہ اس طرح سے کیا گیا کہ عام افراد کو یہ تاثر جائے کہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ہے۔

مشتاق احمد کی شہادت کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہو گیا۔

 


متعلقہ خبریں