پاکستان تحریک انصاف کا سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان، وزیراعظم خطاب کرینگے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف کا سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کردیاہے۔ وزیراعظم عمران خان جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے۔ 

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے ۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہاہے کہ جلسہ عام 4 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے،4 اکتوبر کو سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے،اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکن وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں تاریخی استقبال کی تیاریاں کریں،گلگت بلتستان کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا عمران خان کی تقریر سے مہنگائی ختم ہو جائے گی؟ مولانا فضل الرحمان


متعلقہ خبریں