اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم


کراچی: سوموار کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 156.40 روپے  رہا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ  میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.17 سے بڑھ کر 156.36 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز کاروبار کا اختتام پر 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 32,078 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4.23 ارب روہے مالیت کے 16.60 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔


متعلقہ خبریں