صدر علوی پاک سری لنکا میچ دیکھنے پہنچ گئے


کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاک سری لنکا سیریز کا میچ دیکھنے قومی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور امید ہے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

صدر نے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بھی ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ میچ دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز کا دوسرا میچ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ تین میچوں پر مشتمل سریز کا دوسرا مقابلہ آج کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا اور موسم کی خرابی کے سبب مقابلوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

کراچی میں 10سال بعد کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلے ہو رہے ہیں جن کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں